محبوب نگر کے اقلیتی وفد کی چیف منسٹر سے ملاقات

محبوب نگر ۔ 5 ۔ جون ( ذریعہ ای میل ) ٹی آر ایس پارٹی کے بانی و صدر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر بننے کے ضمن میں سید امین الدین قادری نائب صدر جامع مسجد جناب محمد رفیق احمد قادری ، جناب محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی پر مشتمل وفد نے مسٹر کے چندرشیکھر راو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور بحیثیت رکن پارلیمنٹ محبوب نگر منتخب ہونے کے بعد سے تلنگانہ جدوجہد میں شدت کے ساتھ علحدہ ریاست تلنگانہ کا اعلان محبوب نگر کی نمائندگی سے تسلسل میں ہے ۔ اس لئے چیف منسٹر تلنگانہ بننے کے بعد ضلع محبوب نگر سے اپنی خصوصی دلچسپی اور اس کی ترقی اور بالخصوص اقلیتوں کے ساتھ اپنے تیقنات کو یقینی بنانے کی خواہش ظاہر کی۔