محبوب نگر۔/23اگسٹ، ( پریس نوٹ ) جناب بابر شیخ صدر سلطان ایجوکیشنل اینڈویلفیر سوسائٹی محبوب نگر نے ایک بیان میں کہا کہ اے پی اسٹیٹ میناریٹی کمیشن کے چیرمین جناب عابد رسول خا ن کی مسلسل کوششوں اور کاوشوں اور جدوجہد کی وجہ سے تمام ریاست کے اضلاع بلکہ دیہات دیہات کی مساجدمیں کارکرد آئمہ و موذنین کو حکومت تلنگانہ و آندھرا نے بہت جلد تنخواہ مقرر کرنے کا تیقن دیا۔ احقر نے محبوب نگر ضلع کے آئمہ و موذنین میں درخواست فارم تقسیم کئے اور بعد خانہ پُری کے دفتر اسٹیٹ میناریٹی کمیشن میں داخل کردیئے گئے کسی بھی امام و موذن کو ایک روپئے کاخرچ بھی مائناریٹی کمیشن نے ہونے نہیں دیا۔ لہذا ہم دونوں ریاستوں کے آئمہ و موذنین حضرات کو پیشگی مبارکباد دیتے ہیں۔ اور تمام سے استدعا کرتے ہیں کہ آپ جناب عابد رسول خاں کے حق میں دعائیں کریں۔ مزید معلومات کیلئے اسٹیٹ مائناریٹیز کمیشن ، فون نمبر 040-23323213 پر ربط کریں۔