محبوب نگر کی اردو میڈیم طالبہ کی شاندار کامیابی

محبوب نگر ۔28 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونیر کالج برائے اُناث ( گرلز ) محبوب نگر کی ہونہار طالبہ افراح نازنین بنت ڈاکٹر محمد ظہیرالدین یونانی میڈیکل آفیسر نے بی پی سی ( اردو میڈیم ) سے انٹرمیڈیٹ میں شاندار امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔ چنانچہ وہ ڈسٹرکٹ ٹاپر رہی ہیں ۔ افراح نازنین انتہائی ذہین اور محنتی طالبہ ہیں ۔ ابتداء ہی سے انہوں نے اول درجہ اپنے قبضہ میں رکھا ہے ۔ ایس ایس سی میں ( اردو میڈیم ) بھی اول درجہ ڈسٹرکٹ ٹاپر ان ہی کے حصہ میں آیا ۔ پرنسپل ، لکچررس ، اسٹاف اور ساتھی طالبات نے انہیں دل مبارکباد پیش کی ہے ۔ رشتہ داروں نے ان کے روشن مستقبل کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ افراح نازنین نے 440 میں سے 417 نشانات حاصل کئے ہیں۔