محبوب نگر وقف کامپلکس نئی کمیٹی کی حلف برداری

محبوب نگر ۔ 28۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس محبوب نگر نو تشکیل شدہ وقف کامپلکس کمیٹی کا خیرمقدم کرتی ہے اور مبارکباد پیش کرتی ہے ۔ کمیٹی کے ذمہ داران سے یہ توقع رکھتی ہے کہ وقف کامپلکس کی جو ذمہ داری ان پر ڈالی گئی ہے اس کو عوام کی خواہشات کے مطابق پورا کریں ۔ خاص طور پر مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل کا جو کام ادھورا رہے گیا ہے اس کو جلد سے جلد تکمیل کرنے کی کوشش کریں اور محبوب نگر کے عوام کی دیرینہ آرزو کو پورا کریں ۔