محبوب نگر 21 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد محمود علی صدر حج سوسائٹی محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب ضلع کے مرد و خواتین عازمین حج کا پانچواں تربیتی اجتماع 24 جون بروز اتوار صبح 10 تا شام 5 بجے بمقام جے جے آر گارڈن فنکشن ہال، نیگنڈہ محبوب نگر منعقد ہوگا۔ اجتماع سے مولانا پی ایم مزمل احمد رشادی والا جاہی امام و خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور کا خطاب ہوگا اور عازمین کو عملی تربیت دی جائے گی۔ اجتماع میں ویٹنگ لسٹ سے منتخب ہونے والے اور خانگی ٹراویلس کے ذریعہ جانے والے عازمین بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ کاسمک گروپ کی جانب سے عازمین حج کو احرام کا تحفہ پیش کیا جائے گا۔