محبوب نگر 28 جنوری (راست) 66 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر اکبر ہائی اسکول محلہ مدینہ مسجد محبوب نگر میں یوم جمہوریہ تقریب منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید تقی الدین سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی آئی نے حصہ لیا۔ اُنھوں نے خطاب کے دوران کہاکہ ایک انگریزی میڈیم اسکول میں اُردو کو پہلی زبان کا درجہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دینیات کی بھی تعلیم دی جاتی ہے جو قابل ستائش بات ہے۔ جو طلباء اپنے روزگار کیلئے بیرونی ممالک کا رُخ کرنے کے بجائے ہمارے ہی ملک میں زیادہ سے زیادہ سرکاری یا خانگی ملازمتوں کو تلاش کرتے ہوئے ملک کی خدمت کو نصب العین بنائیں اور ملک کی ترقی کیلئے جدوجہد کریں اور ہندوستان میں مسلمانوں کا نام روشن کریں۔