محبوب نگر میں ہیلتھ کیمپ کا افتتاح

محبوب نگر /27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کی حفاظ اور ان کی صحیح خدمت کرنے کیلئے پولیس کو اپنی بہترین صحت برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپرنٹنڈ۔ٹ پولیس مسٹر ویشوا پرساد نے ایس پی آفس میں منعقدہ ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ ایس وی ایس ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کی ٹیم نے کیمپ کی نگرانی کی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹرس پولیس بھوپال سریدھر ، سوم نارائن سنگھ و دیگر موجود تھے ۔