محبوب نگر میں گٹکھے کی فروخت کے خلاف کارروائی

محبوب نگر ۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر پولیس نے گٹکھے کی فروخت کے خلاف سخت ترین کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار کا گٹکھا ضبط کرلیا۔ ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپکٹر راما کرشنا کے بموجب کرناٹک سے آنے والی تویرا گاریڈی میں میں گٹکھا لایا جارہا تھا کہ پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے اس کو کار کے ساتھ ضبط کرلیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ریمانڈ کردیا۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہیکہ محبوب نگر پولیس گذشتہ چند دنوں سے گٹکھا کی فروخت کے خلاف سخت مہم چلا رہی ہے۔ شہر اور نواح میں مشتبہ دکانات اور گٹکھا کا ذخیرہ کرنے کے مقامات پر دھاوے کئے جارہے ہیں اور اس میں ملوث افراد کو ریمانڈ کرتے ہوئے سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف 5 افراد گرفتار
محبوب نگر ۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک پولیس سی آئی امرناتھ ریڈی نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو جیل کی سزاء کا فیصلہ ہوا اور جرمانے عائد کئے گئے۔ ایک شخص کو 7 دن کی جیل جبکہ 4 اشخاص کو تین دن کی سزاء سنائی گئی اور ان تمام پر فی کس ڈھائی ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔