محبوب نگر۔ یکم مئی، ( ذریعہ فیاکس ) لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے منتخبہ عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع 3مئی بروز ہفتہ بمقام رائل فنکشن ہال روبرو گورنمنٹ گرلز جونیر کالج محبوب نگر صبح 10تا دوپہر دو بجے تک منعقد ہوگا۔ اس اجتماع کو مولانا حافظ سید رؤف علی قادری ملتانی صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کورم پیٹ اور جناب خواجہ فیض الدین نقشبندی عالم فاضل جامعہ نظامیہ و بانی ناظم دارالعلوم عربیہ للبنات محبوب نگر کا مناسک عمرہ و حج پر خصوصی خطاب ہوگا۔ عازمین حج کو بعد طعام مناسک حج کی سی ڈی اور مفید معلومات کے کتابچے دیئے جائیں گے۔