محبوب نگر۔/26اپریل،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس ہی وہ واحد پارٹی ہے جس نے مساوات کا درس دیا اور خود بھی عمل کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ اسمبلی محبوب نگر کے کانگریس امیدوار عبیداللہ کوتوال نے اپنی مہم کے دوران کیا۔ کانگریس نے ریاست میں جو ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات رائج کی ہیں اس کی مثال کوئی دوسری جماعت نہیں دے سکتی۔ ریاست کی کانگریس حکومت نے ملک میں سب سے پہلے ایس سی، ایس ٹی، پلان نافذ کیا۔ ٹی آر ایس پارٹی الیکشن کے کلکشن میں مصروف ہے اور بی جے پی نفرت پر مبنی سیاست کا پرچار کررہی ہے۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کوٹہ کدرا ، کوڈور، رامچندرا پور، پوچم پلی، بوٹے پلی، زمستان پور وغیرہ کا دورہ کیا۔ صدر ٹاؤن کانگریس امریندر راجو، صدر ضلع مائناریٹی سیل محمد تقی، محسن خان، ذاکر سیٹھ وغیرہ موجود تھے۔