محبوب نگر ۔ /23 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رہبر رشتہ سوسائٹی محبوب نگر و ادارہ سیاست حیدرآباد کے اشتراک و تعاون سے 5 واں دوبدو ملاقات پروگرام آج صبح 10 تا 2 بجے دوپہر الماس فنکشن ہال رامیا باؤلی محبوب نگر میں منعقد کیا گیا ۔ پروگرام کی نگرانی جناب محمد اکبر الماس نے کی ۔ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے ساتھ ہی لڑکے اور لڑکیوں کے والدین و سرپرست حضرات رجسٹریشن کے لئے قطار میں آگئے ۔ 31 رجسٹریشن لڑکیوں کے ہوئے جبکہ لڑکوں کے 27 رجسٹریشن ہوئے ۔ کونسلنگ کیلئے سابق کی طرح الگ الگ کاؤنٹرس بتائے گئے تھے ۔ مستقر محبوب نگر کے علاوہ کلواکرتی ‘ ناگرکرنول ‘ مکتھل اور پڑوسی اضلاع نلگنڈہ اور رائچور کے رجسٹریشن بھی عمل میں آئے ۔ سرپرستوں نے اس پروگرام پر اپنی بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی بے جا اسراف بالخصوص مہنگی شادیوں کے خلاف حالیہ مہم پر شرکاء نے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر جناب عبدالرحمن موظف لکچرر ‘ عبدالعلیم قادر ولی ‘ تاج الدین نقشبندی ‘ رحمن صوفی ‘ عبدالحنان ‘ عبدالرزاق این آر آئی وغیرہ نے شرکاء کی رہبری کی ۔