محبوب نگر۔/28جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر محبوب نگر کے عوام کی اکثریت یہ جاننے کیلئے بے چین ہے کہ چیرمین بلدیہ محبوب نگر کے تاج کو کس کے سرپر رکھا جائے گا کیونک3جولائی کو بلدیہ کے صدر نشین و نائب صدر نشین کا انتخاب ہوگا۔ چیرمین کے عہدہ کیلئے طاقتور ٹی آر ایس اور بڑی جماعت کا موقف رکھنے والی کانگریس میں زبردست رسہ کشی کا آغاز ہوچکا ہے اور اکثریت کے حصول کیلئے کونسلروں کو بھاری لالچ دیا جارہا ہے۔ کونسلروں کو یہ پیشکش بھی دیئے جانے کی اطلاعات عام ہیں کہ وہ چیرمین کی ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہیں، دوسری طرف کلیدی سیاسی جماعتیں اپنے ارکان کووہپ جاری کررہی ہیں جس کی خلاف ورزی پر کونسلر نااہل قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ جادوئی ہندسہ کو حاصل کرنے میں کونسی جماعت اپنا چیرمین منتخب کرائے گی کیونکہ توڑ جوڑ کے بغیر اکثریت حاصل کرنا ممکن نہیںتو مشکل ضرور ہے۔