محبوب نگر میں چھ سالہ لڑکی عصمت ریزی

حیدرآباد ۔ 2؍ نومبر ( پی ٹی آئی ) ضلع محبوب نگر میں پولیس نے کہا کہ ایک 45 سالہ شخص نے ایک چھ سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔ یہ واقعہ کل رات موضع امنگل میں پیش آیا ۔ ملزم کی شناخت رفیق حسین کی حیثیت سے کی گئی جو ایک لیبر ہے ۔ سب انسپکٹر سائی کمار نے کہا کہ ملزم نے اسی علاقہ میں رہنے والی چھ سالہ لڑکی کو ایک سنسان مقام پر لے گیا جب وہ اپنے گھر باہر کھیل رہی تھی ۔ اس نے مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔ لڑکی کے ماں باپ کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جو حالت نشہ میں تھا ۔