محبوب نگر میں ووٹرس ڈے کا انعقاد

محبوب نگر /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ساری دنیا کے جمہوری ممالک میں ہمارا ملک ایک اہم اور منفرد مقام رکھتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سری دیوی نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کلکٹریٹ سے جھنڈی بتاکر ریالی کا آغآز کیا اور امبیڈکر چوراہے پر طلباء اور عوام کو ووٹر حلف دلایا ۔ انہوں نے خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 18 تا 19 سال کی عمر کے 171896 نوجوان موجود ہیں تاکہ صرف 27583 نوجوانوں نے ہی اپنے نام درج کروائے ہیں ۔ انہوں نے باقی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے نام جلد اندراج کرالیں ۔ اس موقع پر ووٹرس کی اہمیت کے عنوان پر اسکولس اور کالجس میں منعقد کردہ تحریری و تقریری مقابلوں میں نمایاں مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور توصیف نامے عطا کئے گئے ۔ ضلع کلکٹر نے اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئے رنگین ووٹر شناختی کارڈز ووٹرس کے حوالے کئے ۔ اس موقع پر انچارج جے سی ڈاکٹر راجا رام ، ڈی آر او رام کشن ، آر ڈی او ہنمنت ریڈی ، تحصیلدار امریندر ، میونسپل کمشنر سرینواس ، ون ٹاون سرکل انسپکٹر بھوپال سریدھر موجود تھے ۔