محبوب نگر میں نماز تراویح برائے خواتین

محبوب نگر /16 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی بانی و ناظم دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات شاہ صاحب گٹہ ، محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ہذا میں لڑکیوں اور خواتے کیلئے چاند رات سے نماز تراویح کا نظم ہے ۔ حافظ سمیہ ثمرین ، حافظہ امرین بیگم ، نماز تراویح میں روزانہ سوا پارہ تلاوت کریں گی ۔ حافظ حسنی فاطمہ صدر معلمہ تفسیر قرآن کا درس دیں گی ۔ خواتین و طالبات سے استفادہ کی گذارش کی گئی ہے ۔ نماز عشاء 8.30 بجے ہوگی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9642499709 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔