محبوب نگر میں منصفانہ و پرامن انتخابات کیلئے تیاریاں جاری

محبوب نگر 22 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عام انتخابات کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اپنی تمام تر توجہ انتظامات پر مرکوز کئے ہوئے ہے۔ منصفانہ و پرامن انتخابات کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابات کی نگرانی کیلئے اسمبلی حلقہ واری سطح پر رٹرننگ آفیسر س کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ ضلع کے 14 اسمبلی حلقہ جات کے 3248 مراکز رائے دہی کیلئے 330 سیکٹوریل آفیسرز کا تقرر بھی کیا جارہا ہے اور مزید 20 سیکٹوریل آفیسرز کو ریزرو کیا جارہا ہے۔ سیکٹوریل آفیسرس کو 10 مراکز رائے دہی کی ذمہ داری دی جائے گی۔ سیکٹوریل آفیسر کے عہدوں پر ایم پی ڈی اوز، ایم ای اوز اور مختلف محکمہ جات میں کارگذار اسسٹنٹ انجینئرس، ڈپٹی ایکزیکٹیو انجینئرس اور منڈل اگریکلچر آفیسرز کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ بعض حلقوں میں سیکٹوریل آفیسر کی قلت کی وجہ سے کلکٹریٹ اسٹاف کو تعینات کرنے کی اطلاعات ہیں۔ الیکشن نوٹیفکیشن کے جاری ہوتے ہی الیکشن کوڈ پر عمل آوری کیلئے ماڈل کوڈ کنڈکٹ عہدیداروں کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ ہر اسمبلی حلقہ میں دو عہدیدار اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ان عہدیداروں کو اختیار دیا گیا ہیکہ سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے احکامات کی پابندی کرائیں۔ امیدواروں پر کڑی نظر رکھیں ۔ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ امیدوار کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار بھی انہیں حاصل رہے گا۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پولنگ کے دوران پولنگ مراکز کے اندر اور باہر ویڈیو گرافی لازمی ہے چنانچہ ضلع انتظامیہ نے تمام پولنگ مراکز پر ویڈیوگرافی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی ہیکہ دیواروں پر موجود سیاسی پارٹیوں کی تصاویر، قائدین کی تائید میں نعرے اور تحریروں کو مٹانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو پابند کریں کہ وہ خود اس کو مٹادیں۔ بصورت دیگر انتظامیہ خود ان کو دیواروں سے صاف کراتے ہوئے اس کے اخراجات کو امیدوار کے انتخابی خرچ میں شامل کرے ۔ ان احکامات کے ساتھ ہی دیکھا جارہا ہے کہ بعض جماعتیں اپنی تحریروں اور نعروں کو مٹانے میں مصروف ہیں۔ ضلع انتظامیہ فہرست رائے دہندگان کو حلقہ اسمبلی کی متعلقہ تحصیل کو روانہ کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ رٹرننگ آفیسر اور اسٹنٹ رٹرننگ آفیسر کے تقررات ہوچکے ہیں۔ حلقہ پارلیمنٹ محبوب نگر کے لئے رٹرننگ آفیسر ضلع کلکٹر مسٹر گریجا شنکر اور اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر کے تپا نائک اسپیشل ڈپٹی کلکٹر، حلقہ پارلیمان ناگر کرنول کیلئے رٹرننگ آفیسر جوائنٹ کلکٹر ایل شرمن اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ناگماں (فاسٹ سٹلمنٹ آفیسر) ہوں گے ۔ محبوب نگر اسمبلی کیلئے ہنمنت راو آر ڈی او رٹرننگ آفیسر اور یادگیری ریڈی اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں سے ۔حلقہ کوڑنگل اسمبلی کیلئے ڈی کرشنا اسپیشل ڈپٹی کلکٹر نیم پاڈ رٹرننگ آفیسر اور راجو اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ نارائن پیٹ اسمبلی کیلئے موہن ریڈی آر ڈی اور رٹرننگ آفیسر اور گنیش اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوںگے ۔ جڑچرلہ اسمبلی کیلئے سبا لکشمی اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کے آر سی رٹرننگ آفیسر اور راما کرشنا اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔

دیورکدرہ اسمبلی کیلئے ہریتا پی ڈی ڈوما رٹرننگ آفیسر اور رانجی ریڈی اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ مکتھل اسمبلی کیلئے وینو گوپال اسپیشل ڈپٹی کلکٹر سنگم بنڈہ رٹرنننگ آفیسر اور سری رام اسٹیٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ شاد نگر اسمبلی کیلئے راجا رام ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر رٹرننگ آفیسر اور سبرامنیم اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ ونپرتی اسمبلی کیلئے وینکٹیشورلو آر ڈی او رٹرننگ آفیسر اور اشوک ریڈی اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ گدوال اسمبلی کیلئے ایکشیا آر ڈی او رٹرننگ افیسر اور ونود کمار اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ عالمپور اسمبلی کیلئے موہن لال اسپیشل ڈپٹی کلکٹر پی جے پی رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ ناگر کرنول اسمبلی کیلئے کیمیا نائک آر ڈی او رٹرننگ آفیسر اور جگناتھ راو اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ اچم پیٹ اسمبلی کیلئے رامچندر راو اسپیشل ڈپٹی کلکٹر بھیما رٹرننگ آفیسر اور ہنوما اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ کلوا کرتی اسمبلی کیلئے امریندر اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کولا کرتی رٹرننگ آفیسر اور سریدھر اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ کولا پور اسمبلی کے ستیہ نارائنا اسپیشل ڈپٹی کلکٹر رٹرننگ آفیسر اور یادگیری اسسٹنٹ رٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے مندرجہ بالا عہدیداروں کے تقررات کی توثیق کردی ہے۔