محبوب نگر ۔7مئی( فیکس) محمد ذکی سکریٹریکنگ بوڈوکان کراٹے کلب کی اطلاع کے بموجب محبوب نگر میں کنگ بوڈو کان کراٹے کلب کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی 15سالہ فری کراٹے ٹریننگ کیمپ کے پوسٹر کے رسم اجرائی کی تقریب شری این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ کے آفس میں کل شام عمل میں آئی جس کی صدارت رفیق احمد قادری معتمد جامع مسجد محبوب نگر و نائب صدر کنگ بوڈوکان کراٹے کلب نے کی ۔ اس پوسٹر کی رسم اجرائی جناب این پی وینکٹیش ایڈوکیٹ ( سرپرست اعلیٰ کنگ بوڈ وکان کراٹے کلب محبوب نگر ) کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس تقریب میں اے انجیا سابق کونسلر ‘ ایم اے مجید ( مجید جویلرس) ‘سیدتقی الدین ( سکریٹری جہانگیر پیراں آئی ٹی اے )‘ محمد شوکت علی سابق کونسلر ‘ تیروتپیا ‘ وی پانڈو وغیرہ نے شرکت کی ۔ محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی ( بانی کنگ بوڈو کان کراٹے کلب) نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس تقریب کے افتتاحی کلمات کے بعد مسٹر این پی وینکٹیش نے کہا کہ یہ کیمپ 11مئی صبح بعد نمازفجر سے شروع ہوگا اور 7.30 بجے صبح تک روزانہ جاری رہے گا جو لوگ اس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 10مئی تک اپنے نام کا اندراج کرواسکتے ہیں ۔ اس کے بعد صدارتی بیان میں جناب محمد رفیق احمد قادری نے کہاکہ یہ کیمپ پچھلے 15سال سے فری کراٹے ٹریننگ دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں بلالحاظ مذہب ہر قوم کے نونہال حصہ لیتے ہیں ۔ بعد ٹریننگ طلبہ کو سرٹیفیکٹ بھی دیئے جاتے ہیں ۔ جو طلبہ اچھا مظاہرہ کریت ہیں ان کو انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے ۔ یہ فری ٹریننگ کیمپ محمد جہانگیر پاشاہ قادری الکاظمی بانی کلب کی نگرانی میں چلایا جاتا ہے ۔ جو لوگ اپنے نونہالوں کو اس کیمپ میں شرکت کروانا چاہتے ہیں وہ اس فون 9849301171 پر تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں ۔