محبوب نگر میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

محبوب نگر /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسانی صحت کی دیکھ بھال اور بیماریوں کے علاج کیلئے مفت ہیلتھ کیمپ کا انعقاد مستحقین کیلئے نعمت ہے اور اس کو منعقد کرنے والے قابل مبارکباد ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیرپرسن بلدیہ رادھا امر نے مفت ہیلتھ کیمپ کے موقع پر کیا ۔ وہ وارڈ نمبر 11 حبیب نگر میں مفت ہیلپ ویلفیر سوسائٹی کے فری کیمپ سے مخاطب تھیں ۔ آر ڈی او ہنمنت ریڈی ے بھی کیمپ کے انعقاد میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی ستائش کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پی حسین ، ڈاکٹر خالد ، ڈاکٹر رفیق ، محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی ، محسن خان ٹی آر ایس قائد ، عبدالرحمن، مجید خان ، عبدالقدیر ، مجید جیویلرس ، حافظ ادریس کے علاوہ عہدیداران سوسائٹی ماجد علی خان ، ناصر خان ، وحید ، نصیر ، عثمان و دیگر موجود تھے ۔ تمام مہمان قائدین نے دیگر وارڈز میں بھی ایسے کیمپ کے انعقاد کی خواہش کی ۔ میڈیکل کیمپ سے 200 مریضوں نے استفادہ کیا ۔