محبوب نگر /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) غریب عوام کو مفت تشخیص اور انہیں مطمئین کرنا ہی اصل انسانیت کی خدمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سیموشیل سپرنٹنڈ۔ٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل محبوب نگر نے مستقر محبوب نگر کے محلہ طیب نگر میں ’’ مفت میڈیکل کنسلٹنٹ کلینک ‘‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر مدثر حسین ایم بی بی ایس جو کیر بنجارہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک مستحسن اقدام اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی محلہ میں ہر اتوار کو مفت تشخیص اور مستحقین میں مفت دواؤں کی تقسیم کا اعلان کیا ۔