محبو ب نگر۔ 3 مئی (فیاکس) بزم کہکشاں محبوب نگر کے زیراہتمام دور حاضر کا ایک اہم عنوان ’’مسلم تحفظات‘‘ پر ایک جلسہ یکم مئی بعد نماز مغرب بمقام گلوبل انگلش میڈیم اسکول نیو ٹاؤن منعقد ہوا جس کی صدارت جناب ایم اے علیم صدر وقف کامپلیکس کمیٹی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اقلیتی قائد و ریاستی لیڈر ٹی آر ایس جناب امتیاز اسحق نے کی جبکہ اعزازی مہمانان کی حیثیت سے ایم اے ذکی جرنلسٹ و نائب صدر عید گاہ کمیٹی قدیر صدیقی صدر عیدگاہ کمیٹی و صادق اللہ موظف سپرنٹنڈنگ انجینئر و مشیرالمیوا نے کی۔ جناب منیر احمد، شیخ شجاعت علی و اعزازی مہمانان نے بھی اپنی تقریر میں حکومت سے امیدیں وابستہ کیں۔ آخر میں صدر جلسہ جناب ایم اے علیم صدر ضلع وقف کمیٹی نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ موصوف نے امتیاز اسحق ضلع کے جواں سال حرکیاتی و مقبول ریاستی لیڈر ٹی آر ایس کی خدمات کی بھی ستائش کی۔ جناب حلیم بابر صدر بزم و کنوینر جلسہ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔