محبوب نگر /17 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیدہ ثمرین ضیاء معتمد نشرف اشاعت القباء سوسائٹی کے بموجب اساتذہ کے تقرر ڈی ایس سی اور دیگر مسابقتی امتحان کیلئے کار آمدحالیہ معلومات ( جنرل نالج ) کے مفت کوچنگ کیلئے داخلوں کا آغاز 18 جون سے ہو رہا ہے ۔ جس میں سابقہ 20 سال سے مسلسل جنرل نالج کی کوچنگ کے ذریعہ رہبری کرنے والے صدر القباء سید شاہ ولی عمادالدین زنگی کے معلومات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے دفتر القباء روبرو علی مسجد لائین ، مدینہ مسجد محبوب نگر پر ربط پیدا کرکے داخلہ حاصل کریں یا فون نمبر 9703407863 پر ربط پیدا کریں ۔ اس کے علاوہ اول تا دہم و انٹرمیڈیٹ کی کوچنگ کا بھی آغاز ہو رہا ہے ۔ اس میں بھی داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔