محبوب نگر میں مدینہ پبلک لائبریری کے زیر اہتمام سمینار کا انعقاد

محبوب نگر /26 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدینہ پبلک لائبریری و حق وکٹورین ٹرسٹ کے زیر اہتمام سمینار بعنوان شاعر مغرب شیکسپئیر کی شان میں شاعر مشرق علاقہ اقبال کا منظوم خراج عقیدت منعقد ہوا جس کی صدارت صادق علی فریدی نے کی ۔ جلسہ سے ڈاکٹر سید وحید شاہ پروفیسر نور کالج ‘ وزیر الدین لکچرر گورنمنٹ ڈگری کالج ‘ حلیم بابر ( بزم کہکشاں ) شری بھانو پرنسپل لٹل اسکالرس اسکول ‘ ہارون رشید ایڈوکیٹ نے اس بین الاقوامی شاعر کے فکر و خیال پر روشنی ڈالی ۔ عابد حسین ہاشمی نے بھی مخاطب کیا ۔ حسنات عرفات نے سمینات کے انعقاد میں گرمجوشانہ حصہ لیا ۔ جلیل مشرف کے شکریہ پر پروگرام اختتام کو پہونچا ۔