محبوب نگر میں مثالی پارک بنانے کیلئے اقدامات

محبوب نگر ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مایوری نرسری پارک محبوب نگر کو ریاست بھر کا منفرد اور مثالی پارک بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے پارک میں شب بسری کیلئے نصب خیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی عوام کے ساتھ ساتھ بیرونی سیاحوں کیلئے پارک کو قابل دید ترقی دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ پڑوسی اضلاع اور ریاستوں کے عوام سیاحت کے دوران اگر یہاں توقف کرنا چاہتے ہوں تو ان کیلئے شب بسری کیلئے خیمے بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر چیرپرسن بلدیہ رادھا امر نائب صدرنشین بلدیہ راملو، ڈی ایف او گنگاریڈی کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین موجود تھے۔