محبوب نگر۔/25جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاری اونرس اسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال آج چھٹویں دن میں داخل ہوگئی ہے اور توقع کے عین مطابق عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قلت اور داموں میں اضافہ نے عوام کو پریشان کردیا ہے تو دوسری طرف اسوسی ایشن کے ذمہ داران ہڑتال میں مزید شدت پیدا کرنے کا انتباہ دے رہے ہیں۔ محبوب نگر لاری اونرس اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ لاری اونرس کو کن کن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اس سے مرکز اور ریاست دونوں غفلت برت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبا کی یکسوئی تک ہڑتال جاری رہے گی۔