محبوب نگر میں قومی کونسل برائے فروغ اردو دہلی کے وفد کی آمد

محبوب نگر ۔ 25 ۔ فبروری ( فیاکس ) قومی کونسل برائے فروغ اردو دہلی نے اردو کی بقاء و فروغ کے سلسلہ میں اپنے وفودکتابوں کی موبائیل ویان کے ساتھ 26 فبروری ، 27 فبروری بروز جمعہ محبوب کا دورہ کریں گے ۔ پروگرام کے مطابق 26 فبروری کی صبح M.V.S گورنمنٹ ڈگری کالج محبوب نگر اور بعد نماز جمعہ المدینہ کالج آف ایجوکیشن سلم نگر محبوب نگر اور ہفتہ کا دن یعنی 27 فبروری کو بمقام NTR کالج میں صبح دس کتابوں کی نمائش و سیل ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ اس خصوص میں مسرز ڈاکٹر عزیز سہیل لکچرار ، ڈاکٹر حمیرہ سعید لکچرر و بشیر احمد پرنسپل ، محمد جہانگیر کے علاوہ جناب حلیم بابر صدر بزم کہکشاں و محبان اردو نے اس عظیم پیشکش پر مبارکباد دیتے ہوئے قومی کونسل دہلی کی ستائش کی ہے ۔ تمام احباب سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے کتابوں کی خرید کو لازم بنائیں تاکہ مطالعہ سے معلومات میں اضافہ ہوسکے ۔