محبوب نگر۔/21فبروری، ( ای میل ) حضرت سید شاہ احمد قتال حسینی ؒ کے 540ویں صندل مبارک کے موقع پر بتاریخ 3جمادی الاول بروز پیر23 فبروری کو سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ حضرت سید شاہ حفیظ اللہ حسینی کی رہائش گاہ پر بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی و تناول طعام اور بعد نماز عشاء علماء و مشائخین کانفرنس جلسہ عظمت اولیاء و محفل سماع مقرر ہے اور 4جمادی الاول بروز منگل 24فبروری کو بعد نماز فجر مراسم صندل مالی سجادہ نشین کے مکان سے ہمراہ علماء و مشائخین و مریدین و رفاعی فقرا جلوس کی شکل میں بارگاہ قتالیہ کو پہنچے گا بعد صندل مالی چادر گل و سلام و فاتحہ خوانی ہوگی اور تقسیم تبرکات ہوگا۔