محبوب نگر ۔ 17 ۔ جولائی ( ذریعہ ای میل ) عازمین حج کا چوتھا تربیتی اجتماع 13 جولائی بوقت صبح 11 بجے جناب بشیرالدین نائب صدر کی تلاوت کلام پاک سے بمقام نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں شروع ہوا۔ جلسہ کی صدارت محمد اکبر الماس صدر حج سوسائٹی نے انجام دی اور اجتماع کی کارروائی جناب محمد عبدالرحمن صوفی نائب صدر انجام دی ۔ مہمان خصوصی کے طور پر جناب عبدالقوی حسامی اور مولانا محمد عبدالناصر مظاہری نے شرکت کی ۔ مولانا عبدالقوی نے عازمین کو مشورہ دیا کہ حج زندگی میں ایک بارہی اللہ کے فضل سے فرض حج ادا کرنا پڑھتا ہے اس لئے تمام ارکان کو مکمل طور پر لکھ کر جانا چاہئے ۔ عازمین کو حج کے ارکان اور وہاں کے مقدسہ مقامات کے بارے میں تفصیلی سمجھایا ۔ اور وہاں ہر لمحہ عبادت اور نماز کی پابندی کے تعلق سے سمجھایا ۔ مولانا عبدالناصر مظاہری نے مدینہ منورہ میں 40 نمازوں کی پابندی اور روضہ نبویؐ کے آداب سمجھائے ۔ اراکین حج سوسائٹی کی جانب سے احرام باندھنے کے طریقہ کو فرداً فرداً عازمین کو ترغیب دی گئی ۔ اجتماع کے انتظامات جناب محمد جعفر شریف جنرل سکریٹری ، محمد عبدالرزاق، جناب صادق اللہ ، عبدالمنان ، محمد علیم اور افسر الماس نے بخوبی انجام دیتے ۔ اور جناب محمد مبشیر الدین علی خان اور محمد بشیر الدین اور معاون ممبران کی جانب سے افطار اور طعام کا انتظام کیا گیا تھا ۔ خواتین و مرد عازمین کی کافی تعداد نے اس اجتماع میں شرکت کی ۔