محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے تربیتی اجتماع

محبوب نگر۔/30مئی، ( فیکس ) لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے منتخبہ عازمین حج کا دوسرا تربیتی اجتماع یکم جون بروز اتوار بمقام رائل فنکشن ہال روبرو گورنمنٹ گرلز جونیر کالج محبوب نگر صبح 10بجے تا شام 4بجے تک منعقد ہوگا۔ اس اجتماع کومولانا حافظ محمد منیر الدین چشتی کامل جامعہ نظامیہ ناظم مدرسہ دارالعلوم الحرمین اور مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی جامعہ نظامیہ کا عمرہ اور مناسک حج پر تفصیلی بیان ہوگا۔ دوران اجتماع نماز ظہر اور طعام کا نظم رہے گا۔ تمام عازمین حج ( حج کمیٹی اور خانگی ٹور آپریٹر) سے التماس ہے کہ اس موقع سے استفادہ کریں۔