محبوب نگر ۔ یکم اگست ( فیکس) لبیک حج سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے ضلع کے تمام عازمین حج 2014ء کیلئے چوتھا تربیتی اجتماع انشاء اللہ بتاریخ 3اگست بروز اتوار صبح 10بجے تا شام 5بجے تک بمقام جے جے آر فنکشن پیالیس محبوب نگر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ عازمین کو ماڈلس اور تصاویر کے ذریعہ عملی تربیت کے علاوہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ اور مولانا حافظ اسمعیل خطیب جامع مسجد محبوب نگر مناسک حج اور آداب زیارت کے عنوانات پرمخاطب کریں گے ۔ ضلع کے تمام عازمین جو حج کمیٹی سے منتخبہ اور پرائیوٹ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والوں سے التماس ہیکہ اس اجتماع میں ضرور شرکت فرماکر زرین موقع سے استفادہ کریں۔