محبوب نگر میں طرحی مشاعرہ کا انعقاد

محبوب نگر ۔ یکم ۔ فبروری ( راست ) وارث شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام سالانہ طرحی منقبتی مشاعرہ 17 ربیع الثانی بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام کاشانہ شرفیہ عقب سنٹرل لائبریری زیرنگرانی پیرطریقت حضرت مولانا سید رفیع الدین شرفی القادری سجادنشین درگاہ حضرت علیم شرفیؒ شرفی چمن حیدرآباد منعقد ہوا ۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر حضرت مولانا سید احسن الدین شرفی سجادہ نشین شرفی چمن حیدرآباد نے شرکت کی ۔ طرحی کلام پیش کرنے والے شعراء اکرام میں خصوصاً نور آفاقی سردار سلیم حیدرآباد ، ظہیری شاہ چشتی، جناب حلیم بابر ، صادق فریدی ، مفتی اختر ضیا ، ڈاکٹر خالق اختر ، مولانا سید چنداجن ، گوینداکشے ، منان رہبر ، اتم شرفی ، تقی احمد تقی ، انجم برہانی ، جلیل رضا ، حبیب الدین حبیب ، اسمعیل قیصر ، مظہر شرفی ، جامی وجودی ، ضیا برہانی ، باسط مظہری ، ضیا سلطانی ، عزیز معدوم میراث شرفی ، حافظ برہان شرفی وغیرہ شامل ہیں ۔ نظامت کے فرائض مولانا غیاث پاشاہ قادری ( اسکالر فارسی ) نے بحسن خوابی انجام دی رات دیر گئے ۔ مولانا محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی بانی محفل کی دعا پر مشاعرہ کا اختتام عمل لایا گیا ۔