محبوب نگر میں سلور میڈل منقبتی مقابلہ

محبوب نگر ۔ 3فبروری ( ذریعہ فیاکس) محمد ابراہیم شرفی کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کے زیراہتمام محبوب نگر میں پہلی مرتبہ منقبتی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ بتاریخ 6فبروری بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمقام مکہ مسجد محبوب نگر میں بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہے ‘ بعد قرات کلام و بارگاہ رسالتؐ میں قصیدہ بردہ شریف نعت پاک پیش کئے جائیں گے ۔ بعدازاں بارگاہ غوثؓ میں مناقب کا سلسلہ جاری رہے گا جس میں انعام اول کے طور پر کمسن و نوجوانوں میں سلور میڈلس دیئے جائیں گے جو جناب شیخ سلیم شرفی کی جانب سے اور ترغیبی انعامات بھی عطا کئے جائیں گے ۔ ناظم محفل مولانا حکیم شرفی نے عاشقان اولیاء سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔