محبوب نگر /24 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کسانوں کے تمام مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے اور ان کی خوشحالی کیلئے کئی ایک اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے تاسف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں دوسری ریاستوں سے میوے درآمد کئے جارہے ہیں۔ لیکن عنقریب ریاست میں ہی میوہ جات کی کاشت کے انتظامات کئے جائیں گے اور ہم دوسری ریاستوں کو میوے برآمد کرسکیں گے ۔ ڈیری فارمس کے قیام کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔ آمدنی میں اضافہ متوقع ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پوچارم سرینواس ریڈی نے ضلع پریشد میٹنگ ہال محبوب نگر میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کے اجلاس میں کیا ۔ انہوں نے گدوال میں مویشیوں کے چارہ کی تیاری کے علاوہ دانہ سازی کی فیاکٹری کا افتتاح کیا ۔ یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ گدوال میں قائم کردہ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ یہ پہلی مشن ہے ۔