محبوب نگر ۔7 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوم) وی سروجنی دیوی ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفیسر محبوب نگر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ تلنگانہ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے تحت حسب ذیل فری کورسیس کا آغاز عمل میں لایا جارہا ہے۔ (1) پولیس اے، آئی ٹی رکروٹمنٹ ٹریننگ جس کی دت 3 ماہ ہوگی۔ درخواست گذار کی عمر 18، 35 سال کے درمیان، قابلیت انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل ڈپلوما کے علاوہ ابتدائی انگریزی سے واقف ہونا ہوگا۔ خواہش مند تعلیمی صداقت نامے، آدھار (انکم سرٹیفکیٹ جو دیڑھ لاکھ سے زائد نہ ہو)، 4 فوٹوز کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں (2) زردوزی ورک (زردوزی کے تحت مام اقسام کی تربیت) مدت 3 ماہ ہوگی۔ خواتین و طالبات جن کی عمر 18 تا 35 کے درمیان ہو، ایس ایس سی کامیاب یا ناکام اپنے صداقت نامے، آدھار اور انکم سرٹیفکیٹ (جو دیڑھ لاکھ سے زائد نہ ہو) ، درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر ہے۔ درخواست ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفس اندرون احاطہ کلکٹریٹ یا سٹی اکیڈیمی فرسٹ فلور A بلاکر وقف کامپلیکس محبوب نگر پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون ڈسٹرکٹ مائناریٹی ویلفیر آفس 08542-241263 یا سٹی اکیڈیمی فون 9440569457 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔