محبوب نگر میں دینی گرمائی کورس برائے خواتین وطالبات

محبوب نگر ۔23اپریل ( ذریعہ ای میل ) نائب معتمد مجلس انتظامی محمد عبدالرب نقشبندی کے بموجب لڑکیوں اور خواتین کی مشہور و معروف دینی و اقامتی درسگاہ دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات ‘ شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں یکم مئی صبح 10 بجے دوپہر 1بجے لڑکیوں اور خواتین کیلئے دینی گرمائی کورس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ خواتین و طالبات سے شرکت و استفادہ کی اپیل کی گئی ہے ۔ کمسن لڑکوں کیلئے علحدہ کلاس کا اہتمام ہے ۔داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ مزید معلومات 9642499709 پر فون کرسکتے ہیں ۔