محبوب نگر میں دعوتی و تربیتی کیمپ

محبوب نگر۔/29اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد عبدالناصر مظاہری کی اطلاع کے بموجب ستیہ شانتی، سندیشر کیندرم محبوب نگر ( شعبہ دعوت الی اللہ ) کے زیر اہتمام 6مئی تا 10مئی پانچ روزہ دعوتی و تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں اسلام کی دعوت سے متعلق تربیت اور معلومات فراہم کی جائیں گی جس کیلئے داعیان اسلام کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ کیمپ کے اختتام پر امتحان منعقد ہوگا۔ کامیاب امیدواروں کو نقد 20ہزار روپئے پر مشتمل انعامات دیئے جائیں گے۔ شرکاء کیلئے قیام و طعام کا نظم رہے گا۔ عامتہ المسلمین سے معہ احباب شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9866805078 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

ریاستی وزیر کے ٹی آر کا آج
دورہ گمبھی راؤ پیٹ
گمبھی راؤ پیٹ۔/29اپریل، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر پنچایت راج، انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ آج یعنی 30اپریل دوپہر 12بجے گمبھی راؤ پیٹ کا دورہ کریں گے جہاں ان کے ہاتھوں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد عمل میں آئے گا۔ بعد ازاں گائتری فنکشن ہال میں جلسہ عام کو مخاطب کریں گے۔ یہ بات سابق ضلع پریشد رکن ملوگاری نرسا گوڑ، منڈل کوآپشن رکن محمد محبوب علی نے نمائندہ سیاست کو بتائی۔