محبوب نگر میں جلسہ ’’ یاد شاعر انقلاب علامہ اقبال ‘‘

محبوب نگر /24 اپریل ( ذریعہ فیاکس ) شاعر انقلاب علامہ اقبال کی 76 ویں برسی کے موقع پر ایک جلسہ عام یاد شاعر انقلاب علامہ ا قبال ’’ عروج اسلام و غیر طرحی مشاعرہ بروز ہفتہ 26 اپریل بوقت 9 بجے شب بمقام غالب ہال بصدارت شری سنجیوا ریڈی صاحب ڈپٹی کلکٹر و سکنڈ کلاس مجسٹریٹ منعقد ہوگا ۔ معتمد غالب ہال اے ہارون رشید ایڈوکیٹ نے تمام شعراء کرام تمام اردو ٹیچرس و لکچررس سے اپیل کی ہے کہ نئی نسل کو کلام و پیام اقبال سے واقف کروانے کیلئے اپنے اپنے اسکولس و کالجس کے طلباء کے سیاتھ شرکت فرمائیں ۔ اس جلسہ یاد اقبال کو ڈاکٹر معراج پروفیسر میڈیکل کالج جناب سلیم اقبال پرنسپل ، جناب بشیر احمد پرنسپل بی ایڈ کالج شری سنجیوا ریڈی مجسٹریٹ اور عثمان شہید ایڈوکیٹ مخاطب کریں گے ۔ آخر میں ایک غیر طرحی مشاعرہ زیر صدارت ظہیر ناصری منعقد ہوگا ۔ جس میں محبوب نگر اور جڑٍرلہ و کوڑنگل کے شعرا کرام کلام سنائیں گے ۔ ونیز جناب جے پال ریڈی مرکزی وزیر مہمان خصوصی ہوں گے ۔