محبوب نگر میں جلسہ ’’ یاد قائدین ہند‘‘کا اہتمام

محبوب نگر /2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) احمد ہارون رشید ایڈوکیٹ سکریٹری ہاجرہ حسینی قرآنک وکٹورین ٹرسٹکی اطلاع کے بموجب بتاریخ 15 نومبر بروز منگل صبح 11 بجے مدینہ پبلک لائبریری ، غالب ہال محبوب نگر میں ایک جلسہ عام ’’ یاد قائدین ہند ‘‘ منعقد کیا جارہا ہے ۔ شیر میسور ، مزائل میان حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ ، مفسر قرآن و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد اور روزنامہ سیاست کے بانی جناب عابد علی خان کی حیات اور کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔ جلسہ کو عابد رسول خان چیرمین اقلیتی کمیشن عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ،حافظ میر بشیر احمد ایم ایل سی ، ڈاکٹر صدیق علی ، ڈاکٹر زرینہ شاہین ، عثمان شہید مخاطب کریں گے ۔ شہزادہ ٹیپوسلطان فیروز شہزاد نے بھی شرکت کی خواہش پر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے ۔ اساتذہ اور علم دوست حضرات مدکورہ بالا عنوان پر مقالہ جات 6 نومبر تک روانہ کرسکتے ہیں ۔ آخر میں ایک غیر طرحی مشاعرہ حلیم بابر کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔