محبوب نگر میں جلسہ ٔ فیضان غریب نوازؒ و طرحی مشاعرہ

محبوب نگر ۔ 20 مئی (ڈاک) محمد ابراہیم قادری کی اطلاع کے بموجب انجمن فیضان شرفیہ ضلع محبوب نگر کا ماہانہ جلسہ و طرحی مشاعرہ 25 رجب المرجب مطابق 25 مئی بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام درگاہ تاج العارفین حضرت برہنہ بادشاہؒ، محلہ بادشاہ باؤلی محبوب نگر منعقد ہے۔ جلسہ کا آغاز حافظ برہان محبوب کی قرأت کلام پاک سے آغاز ہوگا جس کی نگرانی حضرت سلطان الدین چشتی المرزائی کریں گے۔ اس مقدس جلسہ کو مولانا ظہیری شاہ چشتی القادری، مولانا سید چندا حسینی گوگی شریف، مولانا غیاث پاشاہ قادری (اسکالر فارسی) مخاطب کریں گے۔ بعد اختتام جلسہ طرحی منقبتی مشاعرہ منعقد ہوگا۔ بطرح : ’’ہے ہمارے سر پر سایا خواجہ اجمیر کا‘‘ دیا گیا ہے۔ جناب صادق علی فریدیؔ نگران مشاعرہ ہوں گے۔ جبکہ مہمانان خصوصی کے طور پر مولانا سید امین الدین قادری، محترم نور آفاقی، ڈاکٹر خالق اختر، منان رہبرؔ شرکت کریں گے۔ جناب عزیز معدوم نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ محمد غوث پاشاہ قادری اتم شرفی بانی محفل نے عاشقان اولیاء سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔