محبوب نگر ۔ 24۔ جولائی ( فیکس ) مسجد محمدی آمنہ مسدوس نگر محبوب نگر میں بتاریخ 25 جولائی بروز جمعہ بعد نماز عشاء و تراویح جلسہ شب قدر و یوم القرآن زیرسرپرستی ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس بانی و متولی مسجد ہذا منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جلسہ کو مولانا سلطان سیف محمدی مبلغ دین مالیگاوں اور مولانا محمد فخرالدین رشادی امام و خطیب مسجد ہذا مخاطب کریں گے ۔ نماز عشاء ٹھیک 10 بجے ہوگی ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہیگا اور سحر کا انتظام رہیگا ۔
سنگاریڈی ۔ 24 ۔ جولائی ( فیاکس ) زیراہتمام انتظامی کمیٹی جامع مسجد سنگاریڈی بصدارت جناب محمد غوث علی صدر انتظامی کمیٹی بتاریخ 25 جولائی بروز جمعہ 26 رمضان المبارک جلسہ شب قدر منایا جارہا ہے ۔ مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی چشتی القادری سرپرست اعلی متحدہ اہلسنت و الجماعت سنگاریڈی بعنوان ’’ جشن سالگرہ قرآن مجید ‘‘ خطاب کریں گے ۔
مدن پلی ۔ 24 ۔ جولائی ( ای میل ) شب قدر 25 جولائی بروز جمعہ منائی جائیگی یہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ہوگی ۔ اس رات مدن پلی کی جامع مسجد میں عشاء کی اذان 9 بجے دی جائگی اور ساڑھے دس 10.30 بجے جماعت کھڑی ہوگی ۔