محبوب نگر 19 سپٹمبر (فیاکس) سید جلیل الدین معتمد نشر و اشاعت کی اطلاع کے بموجب لٹریری اینڈ کلچرل فورم کے زیراہتمام شاگردان استاذ الاساتذہ جناب محمد افضل خان موظف صدر مدرس کی جانب سے 21 سپٹمبر اتوار بوقت 10 بجے دن بمقام جے جے آر گارڈن محبوب نگر میں جلسہ اعتراف خدمات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اِس جلسہ میں بطور مہمان خصوصی، پروفیسر محمد مسعود احمد سابق صدر AIMS ، جناب محمد انور خاں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ پبلک اڈمیشن انوارالعلوم کالج، ڈاکٹر شاہدہ مرتضیٰ ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ویمنس اسٹڈیز مانو حیدرآباد، مسٹر ڈی چندرا موہن ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر محبوب نگر کے علاوہ دیگر علم دوست احباب شرکت کریں گے۔