محبوب نگر میں جلسہ استقبال رمضان المبارک

محبوب نگر۔/4جون، ( ذریعہ فیکس ) محمد اقبال احمد معتمد نشرو اشاعت کے بموجب مسجد محمودی آمنہ مسدوس نگر محبوب نگر میں 5جون بروز اتوار بعد نماز مغرب جلسہ استقبال رمضان المبارک زیر سرپرستی ڈاکٹر ناصر بن علی بامسدوس منایا جارہا ہے۔ مہمان خصوصی مولانا محمد مطیع الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے۔ مولانا محمد فخر الدین رشادی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔
٭٭ محمد عبدالرب نقشبندی کے بموجب مکتبہ اہل سنت و جماعت محبوب نگر کے زیراہتمام5جون بروز اتوار بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد الفتح ٹیچرس کالونی محبوب نگر میں جلسہ استقبال رمضان منایا جارہا ہے۔ مولانا حافظ سید بختیار الدین انصار مخاطب کریںگے۔