محبوب نگر میں جرائم و حادثات

محبوب نگر ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر محبوب نگر پر اسٹو سے آگ بھڑکنے کے نتیجہ میں بیوی شوہر جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ 2 ٹاؤن ایس آئی مدھو نے بتایا کہ نیو گنج کے ساکن عبدالمجید خانگی ملازم ، ان کی اہلیہ رضیہ بیگم 2 بچوں کے ساتھ مقیم تھے ۔ منگل کی شام چائے بنانے کی غرض سے اسٹو سلگایا ساتھ ہی دونوں آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے ۔ دونوں کو بغرض علاج سرکاری دواخانہ محبوب نگر منتقل کیا گیا ۔ دونوں کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔
٭ مستقر محبوب نگر پر موٹر سیکل کی چوری کا واقعہ پیش آیا ۔ ایس آئی سری کانت ریڈی نے بتایا کہ 10 فبروری کو پرشانت ہوٹل کے مینجر وجئے کمار ہوٹل کے روبرو بائیک پارک کر کے کام میں لگ گئے بعد میں دیکھا تو بائیک غائب تھی ۔ انہوں نے 2 ٹاؤن پولیس میں شکایت درج کروائی ۔
٭ مستقر محبوب نگر پر 2 موٹر سیکلوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب جڑچرلہ کا متوطن ایم اے فہیم کل شام اپنی بائیک پر محبوب نگر آئے ۔ نیو ٹاون پر آپ کو شاپ کے روبرو ایک نامعلوم موٹر سیکل سوار نے انہیں ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں فہیم زخمی ہوگئے ۔ فہیم کے والد ایم اے رحیم کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا ۔