محبوب نگر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

محبوب نگر 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر کے بلدی حلقہ 36 کی نمائندگی کرنے والے کونسلر راشد خان کی نمائندگی پر حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 16 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ چنانچہ مقامی ایم ایل اے سرینواس گوڑ نے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ بوئے پلی گیٹ علاقہ میں 9 لاکھ روپئے کے صرفہ سے سی سی روڈ کا سنگ بنیاد اور 6 لاکھ کے صرفہ سے تعمیر شدہ ڈرین روڈ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر راشد خان نے بتایا کہ یہ حلقہ شروع ہی سے پسماندہ تھا لیکن گزشتہ 4 سال سے کئی ایک ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ پانی کی قلت سے نمٹنے کے لئے رامن پاڈ سے پانی کی سربراہی کے لئے پائپ لائن کی تنصیب ہوچکی ہے۔ پروگرام میں چیرپرسن بلدیہ رادھا امر، نائب صدرنشین راملو، کونسلر کرشنا موہن، مقبول، محمد ذکی جرنلسٹ، محمد انور، ٹی آر ایس قائد ابراہیم قادری و دیگر موجود تھے۔