محبوب نگر میں تربیتی سنی اجتماع کا اہتمام

محبوب نگر /19 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) محدث اعظم مشن شاخ محبوب نگر کے زیر اہتمام ایک روزہ ’’تربیتی سنی اجتماع ‘‘ 23 نومبر بروز اتوار ظہر 1 بجے تا عشاء بمقام H.N.Function Hall عقب مکہ مسجد ویرنا پیٹ محبوب نگر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں ایک مشاورتی اجلاس محدث اعظم مشن محبوب نگر کی آفس واقع پہلی منزل مسجد صالحین نیو ٹاون محبوب نگر میں منعقد ہوا ۔ جس میں انتظامات کے سلسلے میں ذمہ داریاں دی گئیں اور پروگرام کو قطعیت دی گئی ۔ اس تربیتی سنی اجتماع میں خصوصی خطاب کیلئے سیاح یوروپ و آفریقہ مفتی محمد احمد اشرفی مصباحی شیح الحدیث دارالعلوم غوث اعظم و خطیب جامع مسجد سعیدہ بنگلور تشریف لارہے ہیں ۔ ان کے علاوہ دیگر ممتاز علمائے کرام کے اصلاحی و ایمان افروز خطابات ہوں گے ۔