کوڑنگل ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دواخانہ سرکاری کوڑنگل کے دامن میں واقع رہبر ہاوز میں محدث اعظم مشن محبوب نگر کے زیراہتمام بتاریخ 3 مارچ بروز منگل 9 بجے شب بمقام ٹاون ہال گراؤنڈ مستقر محبوب نگر میں منعقد شدنی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے وال پوسٹرس کی اجرائی عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں مولانا محمد عبدالمنان رہبر چشتی القادری خطیب مکہ مسجد کی زیرصدارت نمائندہ اجلاس منعقد ہوا ۔