محبوب نگر میں آج مشاعرہ

محبوب نگر 17 اکٹوبر (فیاکس) جناب محمد عبدالحلیم امجد معتمد نشر و اشاعت بزم سخن ضلع محبوب نگر کے بموجب بزم کے زیراہتمام ایک غیر طرحی مشاعرہ 18 اکٹوبر بروز ہفتہ 3 بجے دن شیخ منزل مدینہ مسجد محبوب نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ مشاعرہ کی صدارت ہندی کے نامور شاعر جناب رام داس تیجا ڈی ایس پی اے سی پی کریں گے۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں مسرز ایم این خان اسٹیشن ماسٹر ریلوے محبوب نگر، ایم اننت ریڈی چیرمین ریڈ کراس سوسائٹی محبوب نگر، حلیم بابر صدر بزم کہکشاں محبوب نگر، محمد اکبر صدر حج سوسائٹی محبوب نگر، یوسف بن ناصر کنوینر اسٹیٹ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ شرکت کریں گے۔ محبوب نگر اور اطراف کے علاقوں کے شعراء اپنا غیر طرحی کلام پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر سلیم عابدی صدر بزم سخن انجام دیں گے۔