محبوب نگر میں اردودانی ‘ اردو زبان دانی و انشا کے امتحانات

محبوب نگر ۔ 25مئی ( فیاکس) جناب محمد بشیر الدین نائب صدر الحمدللہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی محبوب نگر کے بموجب ‘ محبوب نگر مستقر میں عابدلعلی خان ٹرسٹ کے زیراہتمام اور الحمدللہ سوسائٹی کی زیرنگرانی 5جون کو اردو دانی ‘ اردو زبان دانی و انشا کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے اور ایک عرصہ سے ادارہ سیاست کی کوشش ہے کہ اردو زبان کو مسلمان ہی کیا غیر مسلم لوگ بھی سیکھیں چونکہ یہ ایک شیریں زبان ہے اور ہمارے اسلام کا لٹریچر اردو زبان میںواضح انداز میں موجود ہے ۔ امتحانات میں خواہشمند طلباء و طالبات مسرز محمد بشیر الدین نائب صدر سوسائٹی ‘ عبدالرحمن لکچرار‘ میر عظمت علی و عابدہ بیگم ٹیچرکے پاس نام درج کرواکر کتابیں مفت حاصل کرسکتے ہیں ۔ تیاری کیلئے کلاسیس کا آغاز ہوچکاہے ۔