محبوب نگر میں ائمہ اربعہ کانفرنس

محبوب نگر ۔ 24 جون ۔ (اسٹیٹ سماچار) الحاج سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین حضرت مردان علیشاہ ؒ قادری اور قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری صدر قاضی ضلع و صدر سنی علماء مشائخ بورڈ نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی علماء و مشائخ بورڈ کے زیراہتمام 25 جون بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد طیبہ رامیا باؤلی محبوب نگر میں ائمہ اربعہؓ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کیلئے بیرونی ملک عالم دین جگرگوشۂ نواسۂ حضور غوث الثقلینؓ فضیلۃ الشیخ ابوحمد موسیٰ بن عبدالجلیل باحجاج بانی و صدر مرکزی اسلامی خدمت خلق و فارغ التحصیل ( جامعہ نظامیہ ) کا ائمہ اربعہ پر بصیرت افروز خطاب ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔