محبوب نگر میں آج مرکزی جلسہ شب قدر

محبوب نگر۔/26جولائی، ( ذریعہ فیاکس ) جناب محمد ابراہیم قادری نقشبندی صدر موتی مسجد کی اطلاع کے بموجب موتی مسجد نزد بی پلی گیٹ محبوب نگر میں بروز اتوار بعد نماز تراویح مرکزی جلسہ شب قدر منایا جارہا ہے۔ جلسہ میں الحاج سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی شرکت کریں گے۔الحاج سید شاہ آل محمد قادری الموسوی الجیلانی المعروف سید شبر پاشاہ اور حافظ و قاری مولانا شاہ محمد عابد حسین قادری الکاظمی مخاطب کریں گے۔