محبوب نگر میں آج محفل نعت

محبوب نگر ۔ 15 ۔ اگسٹ ( فیاکس ) حضرت خواجہ بندہ نواز ویلفیر سوسائٹی مومن پورہ محبوب نگر تلنگانہ کے زیراہتمام محفل نعت شہہ کونین کا بتاریخ 16 اگسٹ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد ریاض الجنۃ ، نزد ڈسٹرکٹ جیل محلہ موہن پورہ محبوب نگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس کی صدارت محمد ذوالفقار علی صدر مسجد کمیٹی و نگرانی محمد مجیب الدین معتمد مسجد کمیٹی کرینگے ۔ جبکہ مہمانان خصوصی حیدرآباد کے ممتاز ثناء خوان رسولؐ محمد ایوب خاں صدر رائٹ و ایجوکیشن ویلفیر سوسائٹی ، محمد وسیم رضوی قادری ، محمد رضوان قادری برکاتی ، محمد فہیم رضوی مجیبی ، محمد کاظم رضا قادری ، محمد نذیر قادری رضوی ، محمد عقیل رضوی قادری کے علاوہ مقامی نعت خواں سید صابر قادری قدیری ، شیخ زبانی طاہری ، محمد عبدالسلام ، احمد محی الدین نعت سنانے کی سعادت حاصل کرینگے جبکہ حافظ و قاری زبیر بن حسن بامجبور طاہری کی قرات اور مولوی خواجہ قطب الدین ٹیچر نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔ نماز عشاء 9 بجے ادا کی جائیگی ۔